November 16, 2026

پاکستان سائنس فاؤنڈیشن، اسلام آباد اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ

IMG-20250512-WA0198

پاکستان سائنس فاؤنڈیشن، اسلام آباد
اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ (بیچ (I پاکستان میں ایس ٹی ای ایم کا آغاز، فیز-1
اسلام آباد، 9 مئی 2025—پاکستان سائنس فاؤنڈیشن (PSF)، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت، پی ایس ڈی پی پروجیکٹ “پاکستان میں ایس ٹی ای ایم کے آغاز، فیز-1″ کے تحت ایس ٹی ای ایم اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اس اقدام کا مقصد پانچویں صنعتی انقلاب کے لیے ہنر مند افراد کو تیار کرنا ہے، جو علم پر مبنی معیشت کے حکومتی وژن سے ہم آہنگ ہوں۔ پاکستان کے تمام خطوں سے شرکاء نے اس میں شرکت کی ہے، جن میں وزیرستان، باجوڑ، حب، سُوئی، چترال اور لورالائی جیسے دور دراز علاقوں کے لوگ بھی شامل ہیں۔
ایس ٹی ای ایم پروجیکٹ کے تحت 50 منتخب کردہ اسکولوں اور8 جامعات میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایس ٹی ای ایم لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں۔ ان لیبز میں 3 ڈی پرنٹرز، وینائل کٹرز، ڈیزائن کمپیوٹرز اور ایس ٹی ای ایم کِٹس جیسے جدید آلات نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ طلبہ کو جدید تکنیکی مہارتوں سے روشناس کرایا جا سکے۔ مزید برآں، 6 ایس ٹی ای ایم فیب لیبز پہلے ہی فعال ہیں، جبکہ جون 2025 تک مزید 15 لیبز مکمل طور پر فعال کر دی جائیں گی۔
میگا زون، ایف- نائن پارک، اسلام آباد میں جاری قومی تربیتی ورکشاپ میں 200 اساتذہ کو دو مراحل میں جدید ایس ٹی ای ایم تدریسی طریقہ کار سے روشناس کرایا جا رہا ہے، جو 5 سے 17 مئی 2025 تک جاری رہے گی۔ پہلے مرحلے میں 100 اساتذہ کو تربیت دی جا چکی ہے، جبکہ دوسرا مرحلہ 12 سے 17 مئی تک جاری رہے گا۔ اس تدریسی طریقہ کار میں پروجیکٹ پر مبنی تعلیم کو اہمیت دی گئی ہے، جس میں طبعیات، کیمسٹری، حیاتیات، ریاضی اور کمپیوٹر سائنس کو یکجا کر کے STEM تعلیم میں تخلیقی صلاحیتوں اور مسئلہ حل کرنے کی مہارتوں کو فروغ دیا جاتا ہے –
محترم ساجد بلوچ، وفاقی سیکرٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی، اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سرکاری اسکولوں پر توجہ مرکوز کر کے ایس ٹی ای ایم تعلیم تک یک ساں رسائی کو یقینی بناتا ہے، جو نہ صرف جغرافیائی تفریق ختم کرتا ہے بلکہ لڑکیوں سمیت تمام طلباء کے لیے یکساں مواقع پیدا کرتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم شیخ ممبر سائنس ، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن ، نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ پاکستان کے قومی ترقیاتی اہداف کی حمایت کرتی ہے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے لیے معیاری تعلیم کے ہدف سے بھی ہم آہنگ ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری ،ڈاکٹر صائمہ ہما تنویر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن (PSF) کا ایس ٹی ای ایم پراجیکٹ ملک کے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے، نئی نسل کے ایجاد کاروں اور صنعتی ضروریات کے مطابق ماہرین کو تربیت فراہم کر رہا ہے، جو پاکستان کی سائنسی اور اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔
کیپشن فوٹو : 1/2 ممبر سائنس ،پی ایس ایف ڈاکٹر محمد اکرم شیخ؛ مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی جناب ساجد بلوچ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر صائمہ ہما تنویر اور ڈائریکٹر جنرل وفاقی کالج آف ایجوکیشن ڈاکٹر سامعہ رحمان ڈوگر (دائیں سے بائیں) پی ایس ڈی پی منصوبہ ” پاکستان میں ایس ٹی ای ایم کا آغاز فیز I – کے تحت STEM ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ (بیچ-۱) کی اختتامی تقریب کے دوران جو 09 مئی 2025 کو منعقد ہوئی۔
کیپشن فوٹو-3/4: وفاقی سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی جناب ساجد بلوچ، پی ایس ایف کے ممبر سائنس ڈاکٹر محمد اکرم شیخ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر صائمہ ہما تنویر کے ہمراہ پی ایس ڈی پی منصوبہ ” پاکستان میں ایس ٹی ای ایم کا آغاز فیز I – کے تحت STEM ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ (بیچ-۱) کی اختتامی تقریب کے دوران شرکاء سے رائے لیتے ہوئے، 09 مئی 2025 ۔
کیپشن فوٹو-5:
STEM پی ایس ڈی پی پراجیکٹ ” پاکستان میں ایس ٹی ای ایم کا آغاز فیز I – کے تحت STEM ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ (بیچ-۱) 05-09 مئی 2025 کے شرکاء کا گروپ فوٹو ۔