سکھر (بیورو رپورٹ۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز) پاک فوج کی حمایت میں اور پاکستان کی شاندار فتح کی خوشی میں سکھر
سکھر (بیورو رپورٹ۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز) پاک فوج کی حمایت میں اور پاکستان کی شاندار فتح کی خوشی میں سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سید سجاد علی شاہ۔ اکرم مستوٸی ۔ محبوب حسین۔ نعیم مغل۔ شہزاد۔ اکبر مغیری ۔شبیر بودی کی قیادت میں ڈینٹر پینٹر مکینک کالونی بس ٹرمینل سکھر سے مستریوں کی کثیر تعداد نے ریلی نکال کر سکھر شکارپور روڈ پر بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور پاکستانی فوج کی حمایت میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے پاکستان کی جنگ میں شاندار فتح پر پاکستانی قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے جبکہ شیطانی ذہنیت رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بلاجواز پاکستان پر جنگ مسلط کرکے اپنے ملک کی تباہی کرواٸی جبکہ پاک فوج کی ایک کارروائی سے دھیر ہوکر امریکی صدر کے قدموں پر گر پڑے جنگ بندی کے لیے منت سماجت کرتے رہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاک فوج نے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ملک کی سلامتی کے لیے بقا کی جنگ لڑ کر دنیا کو ثابت کر دکھا یا کے پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جس نے دشمن کو ایک ہی حملے میں دھیر کر دیا۔ ہم پاکستانی فوج کے آرمی چیف سمیت دیگر جرنیلوں اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لیے بے مثال قربانیاں دے کر دشمن کو جھکنے پر مجبور کیا۔ پاک فوج زندہ باد۔ پاکستان پائندہ باد۔