اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ پاک افواج کے مشن بنیان المرصوص کی کامیابی کا جشن، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ پاک افواج کے مشن بنیان المرصوص کی کامیابی کا جشن، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل سے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو، ایم پی اے نور الامین ناصر وٹو، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ڈی پی او راشد ہدایت، لیگی رہنما راؤ محمد اجمل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب سمیت دیگر محکموں کے افسران، انجمن تاجران سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی، پاکستانی پرچم تھامے ریلی کے شرکا نے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حق میں بھرپور انداز میں نعرے بازی کی، وفاقی وزیر ابی وسائل میاں معین وٹو نے کہا کہ بزدل بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے خلاف کاروائی کی، افواج پاکستان نے منظم انداز میں بھارت کے خلاف تابڑ توڑ کاروائی کرتے ہوئے ان کو منہ توڑ جواب دیا اور پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی، پاک فضائیہ نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے ڈیفنس سسٹم کی کمر توڑ دی، پوری پاکستان قوم نے پاک افواج سے شاندار انداز میں اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا،، دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ملک ہے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ پاکستانی قوم کے لیے آج خوشی اور جشن کا دن ہے، ہماری آزادی کے تحفظ کے لیے پاک افواج کا کردار ہمیشہ سے مثالی رہا ہے، آزادی کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ عوام بھی ہر طرح کی قربانی کے لیے ہر دم تیار ہے، ملکی سالمیت کے لیے ہر مشکل سے نبردآزما ہونے کے لیے قوم پوری طرح متحد ہے، ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ پاک افواج ہمارے ملک کے چپے چپے کی بھرپور انداز میں حفاظت کر رہی ہے، خدا بزرگ و برتر ہماری افواج کو اسی طرح مستحکم اور ناقابل تسخیر رکھے، ریلی کے اختتام پر ملکی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔