November 16, 2026

پاکستانیوں! گھبرانے کی ضرورت نہیں، سب سکون کریں، ہمارے ڈرون بھارت میں ہیں اور ان کے یہاں، دونوں طرف کے صحافی کہہ رہے ہیں کہ سیز فائر کی خلاف ورزی ہورہی ہے، یہ معاملہ ایک دو دن تک ختم ہو جائے گا

20250509_190702

*🌐پاکستانیوں! گھبرانے کی ضرورت نہیں، سب سکون کریں، ہمارے ڈرون بھارت میں ہیں اور ان کے یہاں، دونوں طرف کے صحافی کہہ رہے ہیں کہ سیز فائر کی خلاف ورزی ہورہی ہے، یہ معاملہ ایک دو دن تک ختم ہو جائے گا۔ ایل او سی پر ہلکی پھلکی “ٹھک،ٹھک” لگی رہے گی، امید ہے کچھ بڑا نہیں ہوگا۔۔۔!!!*

*پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی ڈرونز نے سیزفائر سے قبل پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور ان کو پاکستان کی طرف چھوڑا گیا تھا، یہ تب تک فضا میں موجود رہیں گے جب تک ان کی بیٹری ڈی فیوز نہ ہو ۔ ان ڈرونز کو مکمل طور پر ہٹانے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔*

*اگرچہ سیزفائر نافذ ہے، مگر لائن آف کنٹرول پر صورتحال اب بھی انتہائی کشیدہ ہے۔ ڈرونز کل شام تک فضا میں رہیں گے۔ سیز فائر کے معاہدے کے مطابق بڑے ہتھیار ، میزائل اور فضائی حملے نہیں کیے جاسکتے ، فضا سے مانیٹرنگ اور معمول کی جھڑپیں روکنے میں ابھی وقت درکار ہے ۔*

*یہ آوازیں اور پٹاخے بھی ڈرونز کے ہیں ، یہ کامی کازے ڈرونز خودکش ڈرونز ہوتے ہیں اور ایک بار لانچ ہو جانے کے بعد واپس نہیں بلائے جا سکتے۔ اس لیے یہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور ان کو ناکارہ بنایا جا رہا ہے ۔*

*اگر آپ کو دھماکے وغیرہ کی آواز سنائی دے تو پریشان نہ ہوں، یہ ڈرونز کو تلاش کرکے تباہ کرنے کی کارروائیاں ہیں۔ کل تک یہ سب کچھ جاری رہے گا ۔ اس لیے تھوڑا تحمل اور صبر سے کام لیجیے ۔ سیکورٹی فورسزز اور قومی ادارے اب بھی چوکنا ہیں اور پہلے سے بہتر جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں۔*