چشتیاں شریف خالد ہاشمی کی اہلیہ محترمہ کو سینکڑوں افراد کی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا
چشتیاں شریف
خالد ہاشمی کی اہلیہ محترمہ کو سینکڑوں افراد کی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا اسٹام فروش فدا حسین انجینئر صدا حسین اہلمد سیشن کورٹ رضا حسین کربلائی ڈاکٹر توقیر عباس آرمڈ آغا حبدار حسین اور کرم عباس ہاشمی برادران کی والدہ محترمہ گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد دار فانی سے دار بقا کی طرف منتقل ہو گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ جنازہ گاہ پرانی چشتیاں روڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں عوامی ایم این اے چوہدری خلیل احمد سابق صدر بار ایسوسی ایشن صدر لائر فورم آئی ایل ایف محمد ظفر اقبال قریشی ایڈوکیٹ عرفان پاشا اور دیگر وکلاء صاحبان تاجران اساتذہ طلباء علماء کرام مشائخ عظام،شعراء کرام، سول سوسائٹی نمبرداران کونسلرز خالد ہاشمی و برخورداران کے دوست احباب اور عزیز و اقارب سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوئے نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی ہاشمی برادران کے دوست احباب اور عزیز و اقارب میں مرحومہ کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا مرحومہ کو چشتیاں کے قدیم قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا مرحومہ کی کل خوانی کا ختم شریف ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اس موقع پر میلاد مسعود کا اہتمام کیا گیا شاعر اہل بیت ڈاکٹر تاثیر حیدر علامہ محمد مہدی رضا لیاقت علی قریشی و دیگر میں رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم صلی اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے فضائل بیان کیے اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی سیاسی اور سماجی شخصیات کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی سید حسن مرتضی ندیم افضل چن ،محمد انتظار رانا ضلعی جنرل سیکرٹری بھاولنگر مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق خواجہ سلمان رفیق میاں غلام حسین شاہد سردار خالد ملک چوہدری محمد جعفر اقبال گجر،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ،سنیٹر ظفر اقبال چوہدری سابق گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ،وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ،صوبائی وزیر آبپاشی میاں کاظم علی پیرزادہ،چیف ایڈیٹر محمد افضل نظامی متحدہ جمعیت القریش کے محمد قیس قریشی محمد جمیل فریدی قریشی و دیگر احباب کی طرف سے خالد ہاشمی کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کی صبر و جمیل کے لیے دعا کی تھی