*خضدار پولیس کی دبنگ کارروائی موبائل چور گروہ کے دو کارندے گرفتار، مسروقہ سامان برآمد
*خضدار پولیس کی دبنگ کارروائی موبائل چور گروہ کے دو کارندے گرفتار، مسروقہ سامان برآمد*
*خضدار // ایس ایس پی جاوید احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد زمان پندرانی کی زیرنگرانی میں ایس ایچ او بھاول خان پندرانی نے پولیس ٹیم کیساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے خضدار شہر اور گردونواح میں گزشتہ کچھ عرصے سے موبائل چوری اور چھیننے کی وارداتیں معمول کا حصہ بن چکی تھیں ،اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے خضدار پولیس نے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے آج ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل چھیننے والے گروہ کے دو اہم کارندوں فہد ولد عبدالغنی غلامانی سکنہ بازگیر اور ظفر ولد علی احمد بارانزئی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی۔گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 84/2025 بجرم دفعہ 392 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔*
*پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی*