November 16, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) امیدوار صوبائی اسمبلی رہنما مسلم لیگ زیڈ چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ نے کہا ہے

IMG-20250509-WA0267

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) امیدوار صوبائی اسمبلی رہنما مسلم لیگ زیڈ چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور جرات مندانہ جواب دے کر پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کا دفاع ہر سپاہی کے خون میں شامل ہے جب بھی دشمن نے جارحیت کی کوشش کی تو پاک فوج نے پوری جرات کے ساتھ اس کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر پاکستانی کا دل افواج پاکستان پر ناز کر رہا ہے۔ ہمارے جوانوں کی قربانیاں اور بیمثال دلیری وطنِ عزیز کے دفاع کی ناقابلِ شکست علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو اپنی خود مختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا