پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ، فاتح کون؟*
*🚨🚨🚨🚨🚨🚨🚨*
*🚨پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ، فاتح کون؟*
*تحریر: رعایت اللہ فاروقی*
*فرمایا*
“پانچ انڈین لڑاکا طیاروں کی تباہی بس پانچ طیاروں کا نقصان ہے یا اس کے کوئی دور روس اثرات بھی ہیں ؟”
عرض کیا
دنیا کی طاقت ور ایئرفورسز وہی کہلاتی ہیں جو Air Superiority کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ سادہ زبان میں اس کا مطلب ہوتا ہے میدان جنگ پر فضائی بالادستی۔
ہر ایئرفورس کی دفاعی پہلو سے دو بڑی ذمہ داریاں ہوتی ہیں
ایک یہ کہ اپنے ملک کی حساس تنصیبات کو دشمن ایئرفورس سے محفوظ رکھے
اور دوسری یہ کہ دوران جنگ اپنی گراؤنڈ فورسز کو فضائی حملوں سے محفوظ رکھے
یہ فریضے وہی ایئرفورس انجام دے سکتی ہے جو فضائی بالادستی حاصل کرنے پر قادر ہو
فرض کیجئے دو ممالک کی ایئرفورسز کا تصادم ہوا
جس ایئرفورس نے دشمن کو فضاء میں بھاری نقصان پہنچا دیا
اس کی حریف ایئرفورس میدان چھوڑ کر بھاگے گی
تاکہ مزید نقصان سے بچ سکے
یوں اب فضاء پر اسی ایئرفورس کا راج ہوگا جس نے دشمن کو بھاگنے پر مجبور کیا ہے
اسی پس منظر میں آپ بلاکوٹ اور حالیہ جھڑپ کو دیکھ لیجئے
2019ء میں جس صبح پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سٹرائیک کی تھی
اس صبح انڈین فضاؤں میں اس کی ایئرفورس کے 51 طیارے موجود تھے
پاکستان کی جانب سے مشن پر غالبا 24 طیارے گئے تھے
کسی بھی بڑی سٹرائیک میں حصہ لینے والے تمام طیاروں کا ایک ہی رول نہیں ہوتا
یہ شطرنج کی بساط کی طرح ہوتا ہے
کچھ طیاروں نے زمینی اہداف پر بمباری کرنی ہوتی ہے
کچھ کا کام انہیں دشمن کی فضائیہ سے بچا کر رکھنا ہوتا ہے
جبکہ کچھ قدرے پیچھے رہتے ہوئے اس بات کے لئے تیار رہتے ہیں
کہ اگر اپنے طیاروں میں سے کوئی خدا نخواستہ گر جائے یا دشمن طیارے بڑی تعداد میں آجائیں
تو یہ فورا آگے آجاتے ہیں اور کمی پوری کردیتے ہیں
چنانچہ اس صبح جب انڈین ایئرفورس نے یہ دیکھا
کہ پاکستان ایئرفورس نے اس کا سب کچھ جام کردیا ہے اور ابھینند بھی وڑ گیا ہے
تو اگلے پانچ منٹ میں باقی تمام 50 انڈین لڑاکا طیارے ریڈار سے غائب ہوگئے
وہ سب لینڈ کرگئے
یہ تھی فضائی برتری
جس کا سب سے برا ثبوت یہ ہے کہ
ہمارے تمام طیارے کسی بھی نقصان کے بغیر واپس آئے
اور انڈین فضائیہ بدلہ لینے کا سوچ بھی نہ سکی
یہی 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھی ہوا
ہمارا کوئی طیارہ گرا ؟
نہیں
مگر سوال یہ ہے کہ
انڈیا کے صرف پانچ طیارے کیوں گرے ؟
ریڈار تو 91 طیارے دکھا رہا تھا
چار گھنٹوں میں پانچ طیارے گرنے کا مطلب تو یہ ہوا
کہ یہ بطخوں کا شکار تھا
تو صرف پانچ ہی کیوں ؟ مزید کیوں نہیں ؟
جواب بالکل سادہ ہے
پانچ بطخیں گرنے کے بعد دیگر تمام بطخیں
“رام نام ستیہ ہے”
کا ورد کرتی میدان چھوڑ کر بھاگ گئیں
یہ تھی فضائی بالادستی
چار پانچ سال قبل گوتھ گھمبیر کے ٹویٹ پر گوروں نے اسے یہی تو کہا تھا
“بیٹا اپنے رفال پاک فضائیہ سے دور رکھنا، ورنہ انہیں سکریپ بننے میں دیر نہ لگے گی”
اور 2019ء میں پٹنے کے بعد موذی جی بولے تھے
“تم ذرا ہمارے رفال پہنچنے دو، پھر دیکھنا ہم کیا کرتے ہیں”
اب کی بار کیا کہیں گے ؟
رفال تو ہوگئے ٹپال !
اب یہ ہمیشہ بس یہی کہتے رہیں گے
“اِب کے مار ! ! !”😅😅😅