November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ایجوکیٹرز یونین ضلع خوشاب کے چیئرمین ملک

IMG-20250507-WA0236

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ایجوکیٹرز یونین ضلع خوشاب کے چیئرمین ملک صاحب خان کی ان سروس پروموشن ، عوامی سماجی تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ضلع خوشاب کی ٹیچرز برادری کی امنگوں کے ترجمان ، ملک صاحب خان کو جی پی ایس حافظ والا سے پروموٹ کر کے جی ای ایس ڈھمک تھل میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ دریں اثناء جی پی ایس حافظ والا کے جملہ رفقاءے کار نے انہیں شایان شان طریقے سے الوداع کیا جبکہ جی ای ایس ڈھمک تھل کے جملہ ٹیچنگ سٹاف نے ملک صاحب خان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔ واضح رہے کہ ضلع خوشاب کے اساتذہ کرام کے لیے بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ملک صاحب خان نے ہمیشہ ٹیچر کاز کے لیے بھرپور کردار ادا کیاہے جس کی وجہ سے وہ اساتذہ کرام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔ ان کی ان سروس پروموشن پر ضلع بھر کی اساتذہ برادری کی طرف سے تہنیتی پیغامات اور مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ یاد رہے کہ ملک صاحب خان کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے مردم خیز گاؤں پیلووینس تھل سے ہے ۔ آپ یہاں کی غازی خیل برادری کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ اللہ تعالی ا نے آپ کے خاندان کو علاقہ تھل میں ممتاز مقام عطا کیا ہے ۔ ان کی برادری کے متعدد قابل فخر سپوت مختلف اعلی ا عہدوں پر فائز ہو کر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں ۔ پنجاب ایجوکیٹرزضلع خوشاب کے چیئرمین ملک صاحب خان سادہ ،پروقار ،بردبار ،ملنسار، صلح جو، ہنس مکھ ،معاملہ فہم اور متحمل مزاج شخصیت کے مالک ہیں ۔ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے موصوف عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ موصوف وسیع حلقہ ء احباب رکھتے ہیں ۔ دوست احباب کے دکھ سکھ میں شریک رہنا اور کسی بھی مشکل وقت میں ان کی پریشاں حالی کے ازالہ کےلیے ان کا بھرپورساتھ دینا ملک صاحب کی ہردلعزیز شخصیت کاخاص وصف ہے۔ دریں اثناء اپنی ان سروس پروموشن پر ملک صاحب نے محکمہ ءتعلیم ضلع خوشاب کے جملہ متعلقہ آفیسرز صاحبان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ میں جی پی ایس حافظ والا اور جی ای ایس ڈھمک تھل کی تمام انتظامیہ کا بھی صمیم قلب سے سپاس گزارہوں نے جنہوں نے میری بھرپورعزت افزائ کی ۔