November 16, 2026

وزیراعلی مریم نواز شریف نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب کر لیا

20250506_182047

وزیراعلی مریم نواز شریف نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کا جامع پلان طلب کر لیا

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس

اجلاس میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جاری اور نئے پراجیکٹ پر بریفننگ

وزیراعلی مریم نواز شریف کی سرکاری ہسپتالوں کے لئے سٹیٹ آف آرٹ جدید ترین طبی آلات خریدنے کی ہدایت

نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں سکول آف پیرا میڈیکس بنانے کی تجویز پر اتفاق

انسٹیٹیوٹ آف جینٹک اینڈ بلڈ ڈیزیز نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں بنانے کا فیصلہ

نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں سرجیکل آرتھو پیڈک میڈیسن ری ہیبلی ٹیشن بنے گا

لیڈی ولنگٹن ہسپتال پراجیکٹ کی چھ ماہ میں تکمیل کی ہدایت

زیرتکمیل پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لئے اقدامات کا حکم

راولپنڈی میں چلڈرن ہسپتال کی تکمیل کے لئے فنڈز کے اجراء کی ہدایت

چلڈرن ہسپتال راولپنڈی کے لئے بہترین ڈاکٹر کی خدمات حاصل کرنے کا حکم

مریضوں کی ضرورت کے پیش نظر جدید ترین طبی آلات ترجیحاً فراہم کرنے کی ہدایت

ہرنمایاں شہر میں کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہیلتھ کے تمام پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا

60فیصد سے زائد مکمل پراجیکٹ کی جلد تکمیل پر توجہ دی جائے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت

ہیلتھ پراجیکٹس میں تاخیر سے عوامی مشکلات کے ساتھ لاگت بھی بڑھ جاتی ہے۔ مریم نواز شریف