November 16, 2026

اسٹیپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم شائستہ کھوسو نے کہا ہے

20250506_115438

سکھر ناظرین اب آپ کو لیے چلتے ھیں سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر جہاں موجود ھیں ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔۔ جی نصیر زیدی آج کیا خبریں دے رھے ھو۔ سکھر
اسٹیپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم شائستہ کھوسو نے کہا ہے کہ مودی سرکار ہوش کے ناخن لے، پاکستان کا بچہ بچہ اپنی پاک افواج کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری بوائز اسکول پیر مراد شاہ کالونی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس بے بی حسینہ سومرو، ٹیچر بابر خان پٹھان اور عبدالقدوس بھی موجود تھے۔ انہوں نے اسٹیپ فاؤنڈیشن کی جانب سے تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی اخلاقی تربیت کے لیے جاری اقدامات کو سراہا۔

میڈم شائستہ کھوسو نے اسکول میں بچوں سے ملاقات کی، تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور بچوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگاۓ،