خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھورکی کی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھورکی کی سٹوڈنٹ کونسل کے سالانہ الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم نے الیکشن شیڈول کی بابت بتایا کہ امیدواران کے لیے کاغذات نامزدگی کا اجراء سات سے نو مئی تک کر دیا جائے گا ۔ سکروٹنی کا عمل 12 مئی کو مکمل ہوگا ، الیکشن مہم 14 سے 16 مئی تک جاری رہے گی ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی 19 تا 22 مئی تک کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سٹوڈنٹ کونسل کا الیکشن 21 مئی کو ہوگا اور اسی روز رزلٹ بھی اناؤنس کر دیا جائے گا ۔ ملک محمد امتیاز نسیم کے مطابق 22 مئی کو الیکشن سے متعلق کسی بھی قسم پٹیشنز دائر کی جا سکے گی ۔ دریں اثناء ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک عابد اقبال نے بتایا کہ سکول کونسل کے سالانہ الیکشن کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ الیکشن انچارج محمد شہزاد بھٹی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد کی سٹوڈنٹ کونسل کے سالانہ الیکشن کے سلسلہ میں تمام مطلوبہ سہولیات یقینی بنائی جائیں گی ۔