ہارون آباد ( )ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب بارک اللہ خان و ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار بھون کی خصوصی ہدایات کیمطابق محکمہ سول ڈیفنس بہاولنگر کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ضلع بھر میں 10 محرم الحرام 2024 کو منعقد ہونیوالے تمام مرکزی جلوسوں میں سول ڈیفنس کے افسران و رضا کاران نے بھر پور طریقے سے سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دی۔ جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد انجمن فلاحی اتحاد تنظیم انجمن حسینہ ہارون آباد کے عہدیداران وممبران نے سول ڈیفنس کے افسران رضاکاران کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سول ڈیفنس بہاولنگر کی محرم الحرام 2024 میں بہترین خدمات پیش کرنے پر سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعود فاروق خان چغتائی نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک سمیت دیگر تحصیل انتظامیہ نے سول ڈیفنس آفیسر بہاولنگر ارشد حمید سندھو۔اے ڈی۔محمد اقبال عظمت مدنی زاہد حسین انجم مبشر مرزا عرفان کھوکھر محکمہ سول ڈیفنس بہاولنگر کے تمام سٹاف و تنظیمی عہدیداران ورضاکاران کی محرم الحرام 2024 میں اچھی کارکردگی کی تعریف کی اور سول ڈیفنس بہاولنگر کو محکمہ سول ڈیفنس بہاولنگر کا بہترین اثاثہ قرار دیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ انشااللہ آئندہ بھی محکمہ سول ڈیفنس بہاولنگر کے تمام اہلکاران پوری انتظامیہ کے ساتھ اسی طرح شانہ بشانہ مل کر بہترین ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]