November 16, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250502_165631

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *03 مئی 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) چین کے بعد ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا

🚨 (2) بھارتی پروپیگنڈا عالمی سطح پر بےنقاب کرنے کیلیےحکومت متحرک، ترکیہ،یونان اور سویڈن کی حمایت حاصل کرلی

🚨 (3) پاکستان کا 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ

🚨 (4) ابدالی میزائل زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر

🚨 (5) آئی ایم ایف نے بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا؛ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا امکان

🚨 (6) واہگہ بارڈر: قومی پرچم اتارنے کی تقریب، فضا جیوے پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی

🚨 (7) پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئر لائنز کو 200 کروڑ سے زائد کا نقصان

🚨 (8) وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی صورتحال پر بریفنگ دیں گے

🚨 (9) پاک بھارت کشیدگی، مارکیٹوں میں زندگی بچانے والی اہم ادویہ کی شدید قلت پیدا ہوگئی

🚨 (10) پاکستان نے پابندی کے باوجود ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بھارت میں ملی نغمہ چلوا دیا

🚨 (11) پاک بھارت کشیدہ صورتحال: لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ

🚨 (12) ملک کے دفاع کیلئے ایک مردِ مومن آرمی چیف جنرل عاصم منیر میسر ہے، وہ حافظ قرآن اور پکا مسلمان ہے۔ رانا ثنا اللہ

🚨 (13) ہری پور: پی ٹی آئی رہنما اور معروف وی لاگر علی زئی کے بھائی، اویس خان علی زئی کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت، انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا

🚨 (14) موٹر سائیکل چوری کا الزام، اسلام آباد کلب کے سامنے ایک شخص ٹاور پر چڑھ گیا

🚨 (15) پہلگام واقعہ: بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

🚨 (16) بھارت کا پاکستان سے فضائی اور زمینی راستوں سے ڈاک اور پارسل کے تبادلے معطل کرنے کا فیصلہ

🚨 (17) بھارت کی ایک اور اوچھی حرکت، پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگادی

🚨 (18) پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ سے روانہ، آئندہ کسی جہاز کے آنے پر پابندی عائد

🚨 (19) باکسنگ مقابلہ: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی

🚨 (20) خیبرپختونخوا: فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں مطلوب دہشت گرد سمیت 5 خارجی ہلاک

🚨 (21) پاک-بھارت کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان

🚨 (22) فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہیے، سلمان اکرم راجہ

🚨 (23) امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر ساجد میر 86 برس کی عمر میں سیالکوٹ میں انتقال کرگئے

🚨 (24) پروفیسر ساجد میر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، ساجد میر کی عمر 86 برس تھی، فیملی ذرائع

🚨 (25) دریاؤں کا پانی روکنا بھارت کے بس میں نہ رہا، بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا

🚨 (26) بھارت کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر برطانیہ

🚨 (27) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بند

🚨 (28) پی ایس ایل میچز پر پابندی کا جواب؛ آئی پی ایل بھی پاکستان میں بند

🚨 (29) مودی پاکستان کو دھمکیاں دے کر اب کسی بل میں چھپ گیا ہے، فیاض الحسن چوہان

🚨 (30) بھارتی پنجاب کے سابق وزیراعلی نے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائکس کا ثبوت طلب کر لیا

🚨 (31) پہلگام ڈرامے پر کشمیری بزرگوں کا جذبہ قابلِ دید؛ بھارتی میڈیا کو آئینہ دِکھا دیا

🚨 (32) پاکستان پر حملہ کیا تو بھارت کی 7 ریاستوں پر قبضہ کرلیں گے؛ بنگلادیشی میجر جنرل

🚨 (33) نئے پوپ کا انتخاب؛ ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں اپنی تصویر پوسٹ کرکے تنازع کھڑا کر دیا

🚨 (34) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا گیا

🚨 (35) یوم آزادی صحافت، یونیسکو کے تعاون سے صحافیوں کیلئے فیلوشپ کا اعلان

🚨 (36) عالمی یوم آزادئ صحافت، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر صحافیوں کا مظاہرہ

🚨 (37) کراچی یونین آف جرنلسٹس اور کراچی پریس کلب کا پیکا ایکٹ کی فوری واپسی کا مطالبہ

🚨 (38) وہاڑی: دسویں کلاس کی طالبہ سے اسکول لے جانے اور لانے والے رکشہ ڈرائیور کی 4 ماہ تک زیادتی

🚨 (39) پنجاب: وہاڑی میں طالبہ کو قتل کی دھمکیاں دیکر 4 ماہ تک زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

🚨 (40) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3 ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا

🚨 (41) سینئر پی ٹی آئی رہنما کی اہم امریکی عہدیداروں سے ملاقات، عمران خان کیخلاف ’جعلی‘ مقدمات سے آگاہ کیا

🚨 (42) ’’مودی دہشت گرد ہے‘‘ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ

🚨 (43) بھارتی قید میں موجود بیگناہ پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنے کا منصوبہ بے نقاب

🚨 (44) پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی، کوئی جدوجہد نظر نہیں آرہی: شیر افضل مروت

🚨 (45) وزیر خزانہ کا اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ

🚨 (46) محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

🚨 (47) مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق بارش کا امکان

🚨 (48) ملک بھر میں گرمی کا سلسلہ جاری، گزشتہ 65 برسوں میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ

🚨 (49) کراچی؛ نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی بھرمار، منڈی میں کے پی، کشمیر، وی آئی پی اور پنجاب بلاکس قربانی کے جانوروں سے بھر گئے

🚨 (50) یورپی یونین کا پاک بھارت وزرائے خارجہ سے رابطہ، تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور

🚨 (51) پہلگام واقعے سے پھر ثابت ہواکہ سب سے زیادہ نقصان کشمیریوں کو ہی پہنچتا ہے: میر واعظ عمر فاروق

🚨 (52) فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے ہوگئی

🚨 (53) کراچی: عید الاضحیٰ کیلئے جانور خریدنے میرپور خاص جانیوالے بیوپاری راستے میں لُٹ گئے

🚨 (54) کراچی: نوشکی آئل ٹینکر دھماکا: مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، اموات 8 ہوگئیں

🚨 (55) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا

🚨 (56) پاکستان 2047 میں بھارت سے آگے نکل جائے گا۔ پروفیسر احسن اقبال

🚨 (57) جامعہ کراچی میں پانی کی متاثرہ لائن کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی کل شروع ہوگی

🚨 (58) بلوچستان میں رواں برس کانگو وائرس کا چوتھا کیس سامنے آگیا

🚨 (59) ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدام کریں، یہ دو ملکوں میں نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے: پاکستانی سفیر

🚨 (60) کینالز سے متعلق بلاول کا دعویٰ درست ثابت ہوا تو عارف علوی کو شوکاز دیا جائے گا، علی محمد

🚨 (61) اسحٰق ڈار کے ساتھ گفتگو میں یونانی وزیر خارجہ کا پہلگام واقعے کی شفاف انکوائری کی تجویز کا خیرمقدم

🚨 (62) لکی مروت میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

🚨 (63) ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا امریکی اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

🚨 (64) یورپی یونین کا پاکستان اور بھارت پر خطے میں امن برقرار رکھنے، بات چیت آگے بڑھانے پر زور

🚨 (65) لاہور: جہیز میں آیا زیور نا دینا بہو کو مہنگا پڑ گیا، سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنادیا

🚨 (66) لاہور: محلے والوں کے طعنوں سے تنگ والد نے ذہنی معذور بیٹی کو قتل کردیا

🚨 (67) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ممتاز مصنف محمد کمال پاشا انتقال کرگئے

🚨 (68) کراچی: چاکیواڑہ میں ٹرک کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان جاں بحق

🚨 (69) راولپنڈی: چینی کال سینٹر میں نقب زنی کرنے والا 6 رکنی گینگ گرفتار

🚨 (70) پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 25 کروڑ ڈالر سے بڑھ گئے