مولانا #مودودی نے جھوٹا الزام لگایا کہ ذوالفقار علی #بھٹو کا #ختنہ نہیں ہوا وہ غیر مسلم ہے
مولانا #مودودی نے جھوٹا الزام لگایا کہ ذوالفقار علی #بھٹو کا #ختنہ نہیں ہوا وہ غیر مسلم ہے تو #سائیں جی ایم سید نے کیا جواب دیا، جان کر آپ دنگ رہ جائینگے۔
ریٹائرڈ برگیڈیئر سید احمد ارشاد ترمذی کی #کتاب۔۔۔
“حساس ادارے” سے.
ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور حکومت میں پاکستان میں اسلامی سربراہان کانفرنس طلب کی، جس میں تمام مسلم ملکوں سربراہوں نے شرکت کی۔
بھٹو نے کہا کہ تمام مسلم ملکوں کی کرنسی ایک ہوگی۔ کویت کا دینار ہو یا پاکستان کا روپیہ سب برابر ہونگے۔ امیر مسلم ملک غریب مسلم ملکوں کی مدد کرینگے، پاکستان میں عالمی اسلامی بینک کا قیام ہوگا، عرب ممالک اپنا پیسہ ورلڈ بینک سے واپس لینگے۔ عالم اسلام کو ایٹمی قوت بنائینگے، اس معاہدے پر تمام مسلم ملکوں کے سربراہوں نے دستخط کئے۔
عرب ملکوں نے جب اپنا پیسہ ورلڈ بینک سے واپس مانگا تو ورلڈ بینک کے پاس پیسہ واپس کرنے کے لئے کیش رقم نہیں تھی۔
آمریکہ میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئی، آئی ایس آئی کے رٹائرڈ برگیڈئیر سید احمد ارشاد ترمذی اپنی کتاب حساس ادارے میں لکھتے ہیں کہ آمریکی وزیر خارجہ ھینری کسینجر بھٹو سے بات چیت کرنے پاکستان آئے۔ بھٹو اپنے فیصلوں سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں تھے، بھٹو پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا چاہتے تھے۔
ہینری کسینجر نے جہاز میں سوار ہوتے ہوئے کہا کہ سامنے سے اگر ٹرین آرہی ہو تو عقلمند کو پٹڑی سے اترجانا چاھئیے۔ بھٹو نے جواب میں کہا کہ ہاتھی کے کان بہت بڑے ہوتے ہیں۔ ہینری کسینجر کو غصہ آیا اور کہا کہ ہم تجھے مثال عبرت بنا دینگے۔
اس کے بعد امریکہ نے بھٹو حکومت گرانے کے لئے اپنی تجوڑیوں کہ منہ کھول دئیے۔
پاکستان کی تمام مذھبی جماعتوں کو امریکہ نے خرید لیا، جن میں جماعت اسلامی کے سربراہ مولانا سید ابولا اعلیٰ مودودی، اہل تشیع کے سربراہ علامہ سید عارف حسینی، دیوبندی مسلک کے سربراہ مولانا مفتی محمود، بریلوی مسلک کے سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی، جمعیت اہل حدیث کے سربراہان سمیت مذھبی اور سیاسی رہنمائوں نے ملکر اتحاد بنایا۔
برگیڈئیر رٹائرڈ سید احمد ارشاد ترمذی اپنی کتاب “حساس ادارے” میں لکھتے ہیں کہ 30 لاکھ ڈالرز کا ایک چیک جو جماعت اسلامی کے سربراہ کے نام سے آمریکہ سے آیا اس چیک کی ایک فوٹو کاپی چیف منسٹر سندہ غلام مصطفےٰ جتوئی کو ملی، جتوئی نے وہ فوٹو کاپی بھٹو تک پنہچادی۔
ایک طرف دنیا بھر کے مسلمان بھٹو کی قیادت میں متحد تھے تو دوسری طرف پاکستان کے مولوی حضرات امریکی ڈالرز کی مدد سے فرقیواریت کو بھول کر مسلمانوں کے اتحاد کے خلاف متحد ہوچکے تھے۔ بھٹو پر کفر کے فتوے اور یہود و نصاریٰ کا ایجنٹ ہونے کے الزامات لگائے، حقیقت میں مولوی حضرات خود یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ بن چکے تھے۔
احمد ارشاد ترمذی مزید لکھتے ہیں کہ بھٹو حکومت گرانے کے لئے گھروں کی چھتوں پر اذان دی جاتی تھی، فی اذان کے پیسے ملتے تھے، امریکی ڈالرز ٹھیلوں پر بکنے لگے۔*
*جماعت اسلامی کے سربراہ مولانا مودودی نے الزام لگایا کہ بھٹو کا ختنہ نہیں ہوا وہ غیر مسلم ہیں۔
اس کے بعد بھٹو کے سب بڑے سیاسی مخالف سائیں جی ایم سید نے پریس کانفرنس کی کہ ہم بھٹو کے مخالف ضرور ہیں مگر ان کے والد سر شاہنواز بھٹو سے میری دوستی تھی، ہم سندھی ختنہ کو “طہر سنت” کہتے ہیں اور اسکی تقریب بھی کرتے ہیں۔ جب بھٹو کا ختنہ ہوا تھا، دعوت نامے کا کارڈ مجھے بھی ملا تھا جو ابھی تک میرے پاس موجود ہے۔ مولانا مودودی جیسے دینی عالم کی زبان سے اس طرح کا الزام لگانا سمجھ سے باہر ہے۔
سائیں جی ایم سید نے وہ دعوت نامے کے کارڈ کو تمام اخبارات میں چھپوادیا۔