November 16, 2026

بنگلادیش کے سابق جنرل نے پاکستان پر حملہ کرنے کی صورت میں بھارت پر حملے کی تجویز دے دی۔

20250502_165631

سکھر سندھ
سید نصیر حسین زیدی
بیورو دعا آن لاین نیوز
بنگلادیش کے سابق جنرل نے پاکستان پر حملہ کرنے کی صورت میں بھارت پر حملے کی تجویز دے دی۔

بنگلادیشی فوج کے سابق جنرل ریٹائرڈ میجر جنرل فضل الرحمان نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو بنگلہ دیش حکومت بھارت پر حملہ کر دے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ریٹائرڈ میجر جنرل فضل الرحمان نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد کشیدہ صورتحال میں اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلا دیش کو بھی بھارت کی سات شمال مشرقی ریاستوں پرحملہ کرکے ان پر قبضہ کرلینا چاہیے