September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی شیخ ارسلان یوڈی سے ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقاد

IMG-20250502-WA0114
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی شیخ ارسلان یوڈی سے )
ڈپٹی کمشنر
ذوالفقار احمد بھون کی زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقاد

بہاول نگر. وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے وژن اور ہدایات کی روشنی میں ڈی سی افس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام افتاب احمد، اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر ارشد ندیم اور مختلفہ محکموں کے افسران اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔
کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل سنے گئے اور متعدد شکایات کا موقع پر ازالہ کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری کارروائی کی ہدایات بھی دی گئیں۔ ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی تقریبات کا تسلسل جاری رہے گا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0