آر پی او کوہاٹ ریجن کا قیامِ امن کیلئے پولیس کو واضح احکامات جاری۔ کرک (سید گوہر شاہ )
آر پی او کوہاٹ ریجن کا قیامِ امن کیلئے پولیس کو واضح احکامات جاری۔
کرک (سید گوہر شاہ )
ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن عباس مجید خان مروت کے زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شہباز الٰہی، ایس پی انوسٹی گیشن محمد اشفاق خان، ایس پی سی ٹی ڈی سعادت خان، ڈی ایس پی شاہ دوران خان، تمام ایس ایچ اوز اور انچارج ڈی ایس بی نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران آر پی او نے ضلع کرک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور غیر تسلی بخش حالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس افسران کی سخت سرزنش کی۔ انہوں نے واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کے خلاف فوری اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ آر پی او عباس مجید خان مروت نے پولیس افسران کو پانچ روز کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر، سماج و ملک دشمن افراد اور معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر کو چن چن کر قانون کے شکنجے میں لایا جائے تاکہ ضلع میں پائیدار امن کا قیام ممکن ہو سکے۔