November 16, 2026

سکھر سندھ سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف دعا آن لاین ۔نیوز *جواینٹ ایکشن کمیٹی ھوٹلز گیسٹ ھاوسز

20250502_165631

سکھر سندھ
سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف دعا آن لاین ۔نیوز
*جواینٹ ایکشن کمیٹی ھوٹلز گیسٹ ھاوسز ریسٹورنٹس میرج حالز ازد کشمیر کا ایک ہنگامی اجلاس* *لااوریلا ھوٹل مظفراباد میں طلب کیا گیا کو ٹلی میرپور باغ راولاکوٹ کے ممبران نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ نیلم کیرن سے راجہ افتخار صاحب اور راجہ امجد صاحب نے شرکت کی اور موجودہ صورت حال سے ممبران کو اگاہ کیا۔ اجلاس کی صدارت* *چیرمین راجہ الیاس نے کی اور وزیر اعظم ازاد کشمیر اور پاک فوج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کیا گیا۔ اور اعلان کیا گیا کہ وہ اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ھوں گے۔ اور خدانخواستہ انڈیا نے ازاد کشمیر پر حملہ کرنے کی جسارت کی تو ھم اپنے تمام ھوٹلز گیسٹ ھاوسز ریسٹورنٹس اپنے وزیر اعظم کے زریعے پاک فوج کے حوالے* *کر دیں گے۔ ریاست ھے تو ھم ہیں ہم اپنی ریاست کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کر دیں گے۔ اجلاس میں تمام ممبران نے پاک فوج کے ساتھ* *مکمل اظہار یکجہتی کیا اور چیرمین کی تمام تجاویز کی مکمل حمایت کی۔ اجلاس سے عدنان اعوان وحید اعوان ابرار احمد بٹ مقبول کیانی صدیق راٹھور۔ نعمان* *میر راجہ ثاقب۔ اظہر مغل۔ طفیل اعوان۔ افتخار احمد اور دیگر ممبران نے خطاب کیا۔ راجہ الیاس نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ھوے کہا کہ اس نازک وقت میں ہم اپنی* *حکومت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ اور اپنی ریاست پر انڈیا کو میلی نظر سے بھی دیکھنے نہیں دیں گے ریاست ھے تو ہم ہیں۔*
*ابرار احمد بٹ۔*
*کواڈینیٹر جواینٹ ایکشن کمیٹی ھوٹلز ریسٹورنٹس گیسٹ ھاوسز میرج حالز ازاد کشمیر*