فیصل آباد۔خ ح شہزاد کی رپورٹ۔
فیصل آباد۔خ ح شہزاد کی رپورٹ۔
انجمن اصلاح معاشرہ پاکستان کے زیر اہتمام بھلے شاہ ادبی میلے کا اہتمام کیا گیا ۔ اس پروگرام کے چیف آرگنائزر درویش شاعر محمد یعقوب فردوسی گولڈ میڈلسٹ تھے ۔ ادبی میلے میں پاکستان بھر کے معروف شاعروں ، ادیبوں ، تخلیق نگاروں ، مصنفوں جو بھلے شاہ ایوارڈز ، میاں محمد بخش ایوارڈز اور سپریم سٹار ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ ڈاکٹر ہارون الرشید ، ڈاکٹر مشرف حسین انجم ، ڈاکٹر غلام حسین زاہد ، ڈاکٹر محمد نواز کنول ، ڈاکٹر ماریہ اشرف ، میڈم کنیز فاطمہ ، میڈم رفعت وحید ، ارم روحان ، ریاض طلعت ، ارشاد ڈیروی ، صوفی محمد ضیاء شاہد ، محمد عمر ندیم ، قیصر عمران سیالوی ، رحمان امجد و دیگر کو ایوارڈز و دیگر انعامات سے نوازا گیا ۔ ڈاکٹر غلام حسین زاہد ، ڈاکٹر مشرف حسین انجم اور ریاض طلعت نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر محمد یعقوب فردوسی گولڈ میڈلسٹ کی کاوشوں کو سراہا اور توقع کا اظہار کیا کہ یعقوب فردوسی ادیبوں ، شاعروں اور لکھاریوں کی خدمات کے اعتراف پر میڈلز اور انعامات کا سلسلہ جاری وساری رکھیں گے ۔فیصل آباد پنچنے پر احباب محبت اور اکمصطفے فاونڈیشن کے راہنماؤں ڈاکٹر خالد۔رانا محمد عمران۔طارق چشتی۔ناصر قادری ۔محمد علی کلاسن ۔ابرار ضیاء۔رانا محمد نوید خاں۔ فیصل یعقوب۔نے ڈاکٹر غلام حسین زاہد کو سماجی خدمات پر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور کہس کہ فیصل آباد کی سرزمین کے لیے یہ اعزاز کی بات ھے۔کہ ڈاکٹر غلام حسین زاہد کو انکی خدمات کا اعتراف دوسرے شہروں میں بھی کیا جارھا ھے۔