وہاڑی( بیوروچیف) رانا محمد اقبا ل کی وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ سے ملاقات
وہاڑی( بیوروچیف) رانا محمد اقبا ل کی وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ سے ملاقات
وفاقی وزیر نوجوانوں کو روزگار دلوانے کیلئے پالیسیاں مرتب کریں، رانا محمد اقبال
یو اے ای کی معروف کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ ن یو اے ای کے نائب صدر رانا محمد اقبال نے سید عمران احمد شاہ کو وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے روز گاری کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کو چاہئے کہ وہ تربیت یافتہ افراد کو روزگار دلوانے میں کوئی پالیسی مرتب کریں جس سے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک میں بھی نوجوانوں کو روز گار مل سکے گا جس سے ملک سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی،وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ انشاء اللہ ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا، نوجوانوں کو اسکل ٹریننگ دلوائیں گے تاکہ وہ ملک اور بیرون ملک نوکریاں حاصل کریں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں …