پنجاب میں آٹھ سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز،
پنجاب میں آٹھ سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز،
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاطلبہ کے لئے پہلی مرتبہ 13th جنریشن کور آئی سیون کا تحفہ
ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کابھی آغاز ہوگیا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ سکیم کے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر دیگر صوبوں کے 5ہزار طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ سکیم کا بھی آغاز
آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ سکیم کا ای پورٹل اوپن
پنجاب کے بعد سب سے زیادہ لیپ ٹاپ خیبرپختونخوا کے 3136 طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے
بلوچستان کے 938،آزاد جموں و کشمیر کے 517 اور گلگت بلتستان 410طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ ملیں گے
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور کی تاریخی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیپ ٹاپ تقسیم کا آغاز کیا
وزیراعلی مریم نواز شریف صدارتی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں
وزیراعلی مریم نواز شریف نے تقریب میں آمد پر ہاتھ ہلا کر طلبہ کے خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا
ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کے تحت دو سے پانچ سال اور تیسرے سے آٹھویں سمیسٹر کے طلبہ کے لئے 20ہزار سکالر شپ
لاہور ڈویژن کے 27 سرکاری کالجز، 6 میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیوں کے 3121 طلبہ کے لئے 12کروڑ روپے سے زائد کے سکالر شپ
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سکیم کے تحت لاہور ڈویژن کے 14ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ تقسیم
13سرکاری یونیورسٹیاں،6 میڈیکل کالجز اور27 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر خصوصی تقریب میں طلبہ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا
کوئین میری کالج کی طالبات کے دستے نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا
وزیراعلی مریم نواز شریف نے گارڈ آف آنر پیش کرنے والی طالبات کو پیار کیا
تقریب میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سےلیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پرخصوصی ڈاکو مینٹری پیش کی گئی
تقریب میں یو ای ٹی کےطلبہ نے پر اثر ملی نغمے پیش کئے
“سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد “وزیراعلی مریم نواز شریف نے خود بھی ملی نغمہ گایا، حاضرین بھی شامل
جب پاکستان کے نوجوان کہہ رہے ہیں “قدم قدم آباد رہے” تو ان شاءاللہ یہ دھرتی تا ابد آباد رہے گی ۔ مریم نواز شریف
وزیراعلی مریم نواز شریف کی گفتگو پرطلبہ کا بے مثال جوشِ و خروش
طالبات نے لیپ ٹاپ سکیم اور ہونہار سکالر شپ پر وزیراعلی مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہونہار سکالر شپ کے چیک اور لیپ ٹاپ خود اپنے ہاتھ سے طلبہ کو پیش کئے
یو ای ٹی کی طالبات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور محترمہ کلثوم نواز کے پورٹریٹ پیش کئے
تقریب ختم ہونے پر وزیر اعلی مریم نواز شریف طلبہ میں گھل مل گئیں اورسلیفیاں بنائی
وزیراعلی مریم نواز شریف نے طلبہ سے ملکر” پاکستان زندہ باد “کا فلک شگاف نعرہ لگایا