October 3, 2026

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی جانب سے ریٹائر ہونیوالے ایس پی طارق محمود خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

IMG-20250501-WA0045

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی جانب سے ریٹائر ہونیوالے ایس پی طارق محمود خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پشاور( سید گوہر شاہ )
طارق محمود خان کی پیشہ ورانہ خدمات جونیئر افسران کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے، طارق محمود خان نے نہ صرف ہزارہ بلکہ خیبر پختونخواہ میں بہترین پولیس آفیسر ہونے کی حیثیت حاصل کی ہے، ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی کی جانب سے ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان اور ہزارہ ریجن کے دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی، ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طارق محمود خان نے خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں ڈیوٹی سر انجام دی ہے اور آج اپنے فرائض سے سبقدوش ہو رہے ہیں انہوں نے ہزارہ ریجن میں ہی نہیں بلکہ پورے خیبر پختونخواہ میں بہترین پولیس آفیسر ہونے کی حیثیت حاصل کی ہے۔ ہزارہ پولیس کیلئے انکی خدمات کو سراہتا ہوں اور انکی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات احسن انداز سے ادا کی ہیں جو کہ جونیئر آفیسر کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں، بلکہ اب بھی اگر کسی جونیئر پولیس آفیسر کو انکی معاونت کی ضرورت پڑے تو انکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کریں۔ تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی ہزارہ نے انہیں ہزارہ پولیس کی جانب سے شیلڈ دی اور دیگر پولیس افسران نے بھی طارق محمود خان کو شیلڈ و تحائف پیش کیے۔