ایس پی سٹی ڈویژن محمد عتیق شاہ کی سربراہی میں پولیس افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ
ایس پی سٹی ڈویژن محمد عتیق شاہ کی سربراہی میں پولیس افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ
پشاور(سید گوہر شاہ ) موجودہ حالات کے پیش نظر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایس پی سٹی ڈویژن محمد عتیق شاہ کی سربراہی میں سٹی ڈویژن کے ایس ایچ اوز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں سٹریٹ کرائمز کی روک تھام، منشیات، غیر قانونی اسلحہ، اشتہاری مجرمان ، قمار باز، قبضہ مافیا سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے کہا کہ مذہبی عبادت گاہوں چرچز، امام بارگاہوں ، گوردواروں ، تجارتی مراکز ، حساس اور اہم مقامات کی سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ، میٹنگ کے دوران ایس پی سٹی محمد عتیق شاہ نے قیام امن کیلئے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تردستیاب وسائل کو بروکارلایا جائے
ایس پی سٹی محمد عتیق شاہ نے کہا کہ اندرون شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر ابابیل اور لوکل پولیس گشت میں اضافے، سپیشل ناکہ بندیوں کیساتھ ساتھ دیگر یونٹس کیساتھ بھی قریبی رابطے میں رہے تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ، غیر قانونی اسلحہ نمائش، پرائیویٹ گنرزا ور خصوصاََ آئس کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت جاری مہم مزید تیز کیا جائے