November 25, 2026

جھنگ گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ میں پیش آیا وہ واقعہ جس نے ایک بار پھر عدالتی نظام،

IMG-20250430-WA0178

جھنگ گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ میں پیش آیا وہ واقعہ جس نے ایک بار پھر عدالتی نظام، سیکیورٹی اور انصاف کے دعووں کو خون میں نہلا دیا۔ دن دہاڑے، جج طاہر اسلم کی عدالت میں شہادت کے لیے پیش چار ملزمان پر مخالفین نے فائرنگ کر دی۔ دو موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ نسلیں گزر گئیں، بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ عدالتوں میں فریقین ایک دوسرے کو گولی مار دیتے ہیں۔ قانون کی دہلیز پر، انصاف کے منہ پر، بندوقوں کی زبان بولی جاتی ہے۔ لیکن نظام ہے کہ کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔اگر عدالتوں میں، جج کے سامنے، کٹہرے میں کھڑے افراد بھی محفوظ نہیں، تو عام شہری کی جان کی قیمت کیا رہ گئی؟ یہ صرف ناقص سیکیورٹی نہیں، یہ مکمل حکومتی اور عدالتی ناکامی کا اعلان ہے۔کیا یہ وہی ملک ہے جس کے آئین میں ہر شہری کو تحفظ، انصاف اور امن کی ضمانت دی گئی ہے؟ یا یہ وہ جنگل ہے جہاں طاقتور کی گولی ہی قانون ہے۔یہ حادثہ نہیں، ایک واضح پیغام ہے: ہمارا نظام انصاف بدبودار ہو چکا ہے۔ جب تک قانون صرف کاغذ پر ہے، اور بندوق فیصلہ سناتی رہے گی، تب تک نہ قوم محفوظ ہے، نہ آئندہ نسلیں۔