گر تو برا نہ مانے تحریر حاجی محمد ناصر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد امیر لدھیانہ کی کارکردگی بے مثال
گر تو برا نہ مانے
تحریر حاجی محمد ناصر
ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد امیر لدھیانہ کی کارکردگی بے مثال
ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد امیر لدھیانہ جھنگ عوام کا فخر ہیں
سماج میں عام طور پر پولیس کی کارکردگی اور خدمات کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں عوام کی طرف سے پولیس کی کارکردگی پر اٹھائے جانے والے اعتراضات بلاوجہ نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ پولیس کے ایماندار آفیسر بھی اپنی خدمات اوراعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر خراج تحسین سے محروم رہتے لیکن کچھ نام ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ان کی تعریف وتوصیف اپنے تو کیا پرائے سبھی کرتے ہیں بلکہ اگر یوں کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ مخالفین بھی ایسے بہادر وجری پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کرنے پر مجبور ہوتے ہیں میں بات کرنے جا رہاہوں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد امیر لدھیانہ( ایس ایچ او ہے کیا) ایس ایچ او مخفف ہے سٹیشن ہاؤس آفیسر کا یہ اس تھانے کو چلاتا ہے جس کے ذریعے ریاست میں امن و امان کو برقرار رکھا جاتا ہے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے عمل کا آغاز کیا جاتا ہے مگر اس ایس ایچ او کو عمومی طور ایک ڈاکو اور لٹیرا سمجھاجاتا ہے جو تھانے میں آنے والے سائلین کی جیبیں صاف کرتا ہے میں اس تھیوری کا قائل نہیں ہوں کہ ہر شخص ہی برا ہوتا ہے ایک ایماندار ایس ایچ او بھی آج کے اسی سسٹم میں رہتے ہوئے بھی پولیس کے محکمے میں ایمانداری کیساتھ چل سکتا ہے
ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد امیر لدھیانہ کا نام بھی بہادر اور ایماندار پولیس افسران میں نمایاں طور پر لیا جاتا ہے فرض شناس پولیس آفیسر ہیں وہ آنے والے سائلین کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی خوش سلوبی سے پیش آتے ہیں انہوں نے اپنے تقریباً تین ماہ تعیناتی کے دوران پولیس اسٹیشن میں آنے والے سائلین اور عوام کے دل جیت لیے ہیں جس سے محکمہ پولیس کا مورال بلند ہوا ہے اپنے دفتر میں عام عوام بزرگوں خواتین اور بالخصوص اساتذہ کو جس طرح پروٹوکول دیتے ہیں لوگ ایک وقت کیلئے پریشان ہو جاتے ہیں کہ کیا یہی وہی پولیس ہے جس کے بارے ہم کیا کیا سنتے تھے اور اس سے پہلے جس طرح سے ٹریٹ کیا جاتا تھا تھانے میں آنے والے ہر فرد کو اپنا بھائی دوست بہن ماں جی اوربزرگ کا درجہ دینا اور پھر اس مظلوم کی پوری اچھے طریقے سے بات سننا اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروانا شاہد امیر لدھیانہ کی زندگی کی کامیابی کا سب سے بڑا راز ہے شاہد امیر لدھیانہ ایک اچھے پولیس آفیسر کے ساتھ ساتھ ایک اچھے نعت خواں بھی ہیں جو وقتا فوقتاً نعت رسول مقبول کا نذرانہ پیش کرتے رہتے ہیں اسکے علاوہ وہ ایک اچھے کرکٹر بھی ہیں اور اپنی ٹیم کو لیڈ بھی کرتے ہیں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد امیر لدھیانہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر فرحان شبیر بھی پتھر کی چٹان کی طرح انکے ساتھ کام کر رہے ہیں شاہد امیر لدھیانہ آمد سے نا صرف شہری حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں رکیں بلکہ انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے نہ صرف امن و امان قائم رکھا ہے بلکہ اپنے محکمہ کا نام بھی روشن کیے ہوئے ہیں جب بھی ہماری زبان پر پنجاب پولیس کا نام آتا ہے تو ہمارے ذہن میں پنجاب پولیس کا ایک انتہائی منفی سا خاکہ ابھرتا ہے جس میں رشوت ستانی اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے بدتمیزی نمایاں نظر آتی ہے لیکن اسی پولیس میں بہت سے افسران ایسے بھی ہیں جن کی ایمانداری زبان زد عام ہے اور انہی میں سے ایک ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد امیر لدھیانہ ہیں رشوت ستانی کا انکی زندگی میں کوئی کام نہیں انکا کہنا ہے کہ جتنے انکے وسائل ہیں وہ اسی سے خوش ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شاہد امیر لدھیانہ نہ صرف پولیس والوں بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی شاندار اور روشن مثال ہیں شاہد امیر لدھیانہ کا کہنا ہے کہ جھنگ کی سرزمین میری ماں ہے اور میں اپنی ماں سے بہت پیار کرتا ہوں