October 5, 2026

‏انڈین آرمی کے حاضر سروس میجرسندیپ نے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے دہشتگرد مجید کو کیسے ہائر کیا؟

20250429_173011

‏انڈین آرمی کے حاضر سروس میجرسندیپ نے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے دہشتگرد مجید کو کیسے ہائر کیا؟
‏میجر جنرل احمد شریف نے گفتگو کی آڈیو سنوا دی
—-
‏25 اپریل کو تربیت یافتہ بھارتی شہری عبدالمجید کو جہلم بس سٹینڈ سے گرفتار کیا گیا،بھارتی دہشت گرد سے دھماکا خیز مواد، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی، اس کے گھر سے بھارتی ساختہ ڈرون اور دس لاکھ روپے کیش برآمد ہوا،
اس ہینڈلر کی گرفتار ہونے والے دہشت گرد سےگفتگو بھی سامنے آئی ہے، دہشت گردکے موبائل فون سے بھارت میں ہوئی بات چیت پکڑی گئی، اس کی کمیونیکیشن بھارت میں صوبیدار سکھویندر سے ہو رہی تھی۔
‏ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت پاکستان میں شہریوں اور فوج پر حملوں کے لیے دہشت گردوں کو ‏بارود بھی فراہم کر رہا ہے، یہ آئی ای ڈیز ڈرون کے ذریعے بھیجی جاتی ہیں، یہ بھارتی دہشت گردی کا صرف ایک ثبوت ہے۔