فیصل آباد۔خ ح شہزاد کی رپورٹ۔
فیصل آباد۔خ ح شہزاد کی رپورٹ۔
پنجاب بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہڑتال جاری ھے۔محکمہ صحت کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں کئی روز سے لاھور میں دھرنا دئیے بیٹھے ھیں۔گزشتہ روز وزیر اعلی ھاوس کی طرف مارچ کرنے پر ملازمین پر پولیس تشدد کی وجہ سے پنجاب بھر کے ملازمین میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گی ھے۔فیصل آباد کے سب سے بڑے ہسپتال الائیڈ ہسپتال میں تمام آیریشن ملتوی کردئیے گے اور آوٹ ڈور بند کردیا گیا۔وائی ڈی اے۔وائی پی اے۔وائی این اے۔اور اے ایچ ایف اے کے راہنماؤں نے لاھور میں ملازمین پر تشدد کی پرزور مزمت کی اور اپنے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔انہوں نے وزیر اعلی اور وزیر صحت کے مستعفی ھونے کا مطالبہ کیا کہ ان کی نااہلی کی وجہ سے پورے صوبہ کا صحت کا نظام داؤ پر لگا ھے۔پنجاب کسی کی جاگیر نہیں نہ یہ حکمران مغل اعظم ھیں۔مریم نواز نے پورے صوبے کو شریف خاندان کی وارثت سمجھ لیا ھے۔