ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد) عظیم کالونی اتحاد کے چیئرمین عبداللہ پیر بخش راجڑی نے
ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد) عظیم کالونی اتحاد کے چیئرمین عبداللہ پیر بخش راجڑی نے اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی عابد قمر شیخ سے ملاقات کی اور عظیم کالونی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اسسٹنٹ کمشنر کی جلد مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی تفصیل کے مطابق : ڈہرکی عظیم کالونی کے مسائل کے بارے میں عبداللہ پیر بخش راجری نے اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی کو عظیم کالونی کے تمام مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عظیم کالونی عرصہ دراز سے ترقیاتی کاموں سے محروم ہے جس کی وجہ سے کالونی میں کچرا اور گندا پانی جمع ہونے سے مچھروں کا آزار ہے جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے انہوں نے بتایا کہ کالونی میں لگائی گئی ٹف ٹائلیں بھی مختلف مقامات سے ٹوٹ پھوٹکا شکار ہوگئی ہیں کالونی میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی عابد قمر شیخ نے متعلقہ اداروں کے افسران کو عظیم کالونی کے مکینوں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرنے کا حکم دیا ہے۔