October 5, 2026

جیکب آباد (نمائندہ دعاء)ضلعی کمیونیکیشن افیسر نیاز ابڑو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا

20250429_173011

جیکب آباد (نمائندہ دعاء)ضلعی کمیونیکیشن افیسر نیاز ابڑو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی ہفتہ امیونائزیشن کی تقریبات کا آغاز، ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر حسین لغاری نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا عالمی ہفتہ امیونائزیشن کی تقریبات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر حسین لغاری نے سول ہسپتال جیکب آباد میں ربن کاٹ کر تقاریب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران، ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان اور دیگر معززین موجود تھے.تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی سربراہی میں ایک آگاہی ریلی نکالی گئی جو سول ہسپتال سے شروع ہو کر شہر کے مرکزی راستوں سے گزرتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کا مقصد عوام میں حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھاڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی مہمات انتہائی اہمیت رکھتی ہیں، اور ہر فرد کو چاہیے کہ وہ ان مہمات میں بھرپور تعاون کرے تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکےانہوں نے مزید کہا کہ عالمی ہفتہ امیونائزیشن ایک بہترین موقع ہے کہ ہم حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں اور والدین کو یہ باور کروائیں کہ ویکسینیشن ہی بچوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔