November 25, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز

IMG-20250429-WA1092

ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ مسلسل متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو چیک کیااورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے حوالے سے لواحقین سے استفسار کیا۔اس موقع پر انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ہمہ وقت متحرک ہے۔ مریضوں کو فری ادوایات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شہباب عالم کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔