71

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا اور چینی نایاب ،سستے آٹے اور چینی کے حصول کے لئے عوام پریشان۔ تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا اور چینی نایاب ہو گئی ہے جس کے باعث شہری سستے آٹے اور چینی کے حصول کے لئے

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا اور چینی نایاب ،سستے آٹے اور چینی کے حصول کے لئے عوام پریشان۔
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا اور چینی نایاب ہو گئی ہے جس کے باعث شہری سستے آٹے اور چینی کے حصول کے لئے سخت پریشان ہیں تحصیل انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی جانب سے بھی عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں شہر میں آٹا اور چینی مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے ،مہنگائی اور منافع خوروں کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے کاروائی نہ کرنے کے نتیجے میں دوکاندار من مانے ریٹ وصول کرکے دیدہ دلیری سے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں