خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور ماہر تعلیم پروفیسر راجہ طارق جمی احمد آف کینیڈا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور ماہر تعلیم پروفیسر راجہ طارق جمی احمد آف کینیڈا کی راجہ ہاؤس نورپور تھل آمد ۔ معروف مقامی سماجی شخصیت راجہ محمد سلیمان اور ان کے صاحبزادوں راجہ محمد شہزاد اکرام، راجہ محمد عمران اور راجہ محمد رضوان کے ساتھ خصوصی نشست ۔ دوران ملاقات تحصیل نورپورتھل کی راجپوت برادری کی فلاح و بہبود کےلیے مختلف امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا اور راجپوت ویلفیئر آرگنائزیشن کی مزید فعالیت کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ بمبول تھل کی نامور سماجی شخصیات ٹھیکیدار راجہ محمد الطاف اور راجہ محمد یوسف بھی اس موقع پر موجودتھے۔ دوران ملاقات راجہ محمد سلیمان نے پروفیسر راجہ طارق جبیں احمد اور ان کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر راجہ طارق جبیں احمد نے بمبول تھل کا بھی دورہ کیا اور وہاں کی راجپوت برادری کے ساتھ خصوصی نشست کی ۔