*چیئرمین ٹاؤن نارتھ ناظم آباد، عاطف علی خان کیجانب سے بھارت کیخلاف احتجاجی ریلی*
*چیئرمین ٹاؤن نارتھ ناظم آباد، عاطف علی خان کیجانب سے بھارت کیخلاف احتجاجی ریلی*
*بھارتی مظالم کے خلاف طلباء و طالبات اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت، بھارت کے خلاف نعرے*
*پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا ضروری ہے۔ عاطف علی خان*
*قوم کو مضبوط و خوشحال رکھنے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔ عاطف علی خان*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) چیئرمین ٹاؤن نارتھ ناظم آباد، عاطف علی خان، اسسٹنٹ کمشنر حمیر احمد کی زیر قیادت بھارت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی، ریلی میں بھارتی مظالم کیخلاف طلباء و طالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر عاطف علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا فخر ہے، پاکستان کے دشمنوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا ہے تاکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹانے کی جرات نہیں کرسکتی۔ اسسٹنٹ کمشنر حمیر احمد نے کہا کہ ہمیں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔ اس موقع پر افسران و ملازمین کی بڑی تعداد میں شریک ھوئے۔ ریلی کے شرکاء نے بھارتی جارحیت کیخلاف نعرے بازی کی۔ ریلی کا آغاز ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کے دفتر سے ہوا اور یہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مرکزی شاہراہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شریک شرکاء نے کہا کہ بھارت کے مکروہ عزائم اور دہشتگردی کے عمل کے خلاف ہم ایک ہیں اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔۔۔۔۔!!