ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران اورجماعت اسلامی کی جانب سے
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران اورجماعت اسلامی کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف آج 26 اپریل کو ہارون آباد میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال رہی تفصیل کے مطابق
مرکزی انجمن تاجران اور جماعت اسلامی ہارون آباد کی جانب سے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی ظلم و ستم بربریت کے خلاف ہارون آباد کے تمام کاروبار مراکز بند رہیں اس موقع پر نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی صدر انار کلی بازار علی رضا جنرل سیکریٹری عمران عباس راؤ شعیب احمد عدنان چوہدری سجاد خان راشد سعدی فیاض رامے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی قیادت کی کال پر ہارون آباد میں مکمل ہڑتال رہی مرکزی انجمن تاجران کے اعلامیہ کے مطابق کوئی بھی کاروباری مراکز چاہیے وہ چھوٹے ہوں یا بڑے نہیں کھلے اس ہڑتال کا مقصد اقوام عالم خصوصا اقوام متحدہ کو یہ پیغام دینا ہے ہم پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اب صرف مزاحمت کا نہیں بلکہ مرمت کا وقت آگیا ہے اسرائیل امریکہ کے ساتھ مل کر جس طرح ظلم وستم کی تاریخ رقم کررہا ہے وہ سب کے سامنے ہے لیکن عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے انجمن تاجران کی مرکزی قیادت نے بطور احتجاج 26 اپریل کو مکمل ہڑتال کرکے یہ پیغام دیا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں