سکھر سید نصیر حسین زیدی ان لاہین نیوز ایک غیر واضح پریس کانفرنس اختتام کو پہنچی۔ لگتا ہے سندھ کے عوام کو لالی پاپ دینے کا
سکھر سید نصیر حسین زیدی
ان لاہین نیوز
ایک غیر واضح پریس کانفرنس اختتام کو پہنچی۔ لگتا ہے سندھ کے عوام کو لالی پاپ دینے کا منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی گفتگو میں کسی کینال کا نام نہیں لیا گیا اور نہ ہی یہ کہا گیا کہ ان منصوبوں کو مسترد کیا جا رہا ہے۔ صرف اتنا کہا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب کیا گیا ہے جس میں آج کے فیصلوں کی منظوری لی جائے گی۔
تاثر یہ مل رہا ہے کہ
پنجاب کے حکمران ان منصوبوں سے آسانی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
دوسری بات یہ کہ اس پریس کانفرنس میں کارپوریٹ فارمنگ کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا۔
لہٰذا لگتا ہے کہ صورتحال وہی ہے جو اس ملاقات اور پریس کانفرنس سے پہلے تھی۔