حکومت پنجاب نے جن چار بی ایچ یو سنٹر کو پرائیویٹ کیا ہے ان میں سے 2 کی بلڈنگ ری
*حکومت پنجاب نے جن چار بی ایچ یو سنٹر کو پرائیویٹ کیا ہے ان میں سے 2 کی بلڈنگ ری وویمپنگ کے بعد انہیں ہینڈ اوور کر دی گئی ہے جبکہ 2 سنٹرز پر ابھی کام جاری ہے اور محکمہ بلڈنگ اس کی ری ویمپنگ کاکام جاری رکھے ہوئے ہے, ان سنٹرز کو جلد ہینڈاوور کر دیا جائے گا جبکہ وہاں پر ڈاکٹرزاپنا کام باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولیات عوام کو میسر ہو رہی ہیں ان باتوں کا اظہار سی او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی نے پیاراوطن نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پہلے فیز میں حکومت پنجاب کی طرف سے چار بی ایچ یو کو پرائیویٹ کیا گیا جن میں تحصیل خوشاب کے نلی,اور 56 ایم بی, جبکہ تحصیل قائدآباد کے شمار اور گولیوالی کے بی ایچ یو شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ان سنٹرز کے نام اب تبدیل کرکے مریم نواز ہیلتھ کلینک رکھے گئے ہیں اور ان میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز, پیرامیڈک سٹاف اور ورکرز شامل ہیں جو چوبیس گھنٹے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ ان سنٹرز پر اب جدید ترین مشینری سے مریضوں کا چیک اپ کیا جائے گا ,ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی , خاص طور پر حاملہ خواتین شامل ہیں انکی صحت, انکی پریگنینسی, اور انکی نارمل ڈلیوری ہونے تک جیسی سہولیات کو مدنظر رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آغوش پروگرام کے تحت کافی عرصہ سے ان حاملہ خواتین کو ایک خاص رقم بھی فراہم کی جاتی رہی ہے اور اب بھی ان کلینکس پر فراہم کی جائے گی اگر وہ اپنا پہلے دن سے لے کر نارمل ڈیلیوری ہونے تک علاج و معالج کرواتی ہیں تو۔ انہوں نے کہا کہ ان کلینکس پر ایمرجینسی سہولیات بھی میسر ہیں اگر کسی مریض کو انتہائی نگہداشت صروت حال کے تحت دوسرے ہسپتال میں ریفر کرنا ہو تو کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس سے اب تک بہت سارے مریضوں کو فائدہ حاصل ہو گا اور حکومت اس کے مثبت نتائج آنے کے بعد فیز 2 میں خوشاب کے مزید 16 بی ایچ یو سنٹرز کو پرائیویٹ کرے گی تاکہ عوام کو صحت جیسی سہولیات انکی دہلیز پر مل سکیں انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے کہا کہ اب عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے قریب ترین ان مریم نواز ہیلتھ کلینکس سے فائدہ اٹھائیں اور ان سے اپنا علاج کروائیں, آخر میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت عوام کو صحت جیسی سہولیات میسر ہو رہی ہیں اور انہیں اب ایسے ہسپتال مہیا کئے جا رہے ہیں جو صاف ستھرے ہیں۔ جہاں ادویات کی فراہمی سے لے کر آپریشن تک کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔*