November 25, 2026

بیوٹی پارلر کے شعبہ میں خواتین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے ، بہترین ہنر مند بنا کر

IMG-20250425-WA0299

بیوٹی پارلر کے شعبہ میں خواتین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے ، بہترین ہنر مند بنا کر انکو اپنے پاؤں پر کھڑا کر کے باعزت روزگار ، مفید شہری بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار میڈم منزہ سی ای او کرزما کاسمیٹکس نے ممبر مارکی اوکاڑہ میں منعقدہ میگا ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکا اھتمام میڈم منزہ ، میڈم صدف ، محمد رضوان انور نے کیا تھا ۔ اس موقع پر کرزما کاسمیٹکس ملتان کی سی ای او میڈم منزہ ، بالوں کے ایکسپرٹ اور انٹرنیشنل آرٹسٹ سر قیصر بلوچ ، سکن کے ایکسپرٹ سر اے ایم چوہان اور میک اپ کی مایاناز آرٹسٹ میڈم نوری نینا نے ضلع اوکاڑہ کی اس میگا ایونٹ میں اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رضوان انور اور میڈم صدف کی جانب ایک بیوہ اور غریب بہنوں کو پارلر چئیر گفٹ کی گئی۔ معروف سماجی شخصیت سید ندیم جعفری ، سجاد خالق لکھوی ، رانا ذوالفقار علی ، جبکہ صحافتی شخصیات راؤ سیعد انجم ، رانا آصف جبار ، آمین ساجد کمیانہ نے شرکت کرکے میزبان اور شرکا کی حوصلہ افزائی کی ، جبکہ اسلام آباد سے آئے سر قیصر بلوچ نے کہا کہ خواتین کو دنیا کے جدید تقاضوں سے روشناس کرانا، انہیں باوقار ، با عزت روزگار کے لئے ماہر بنانا میرا مقصد ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میڈم صدف رضوان انور نے کہا کہ خواتین کو اپنی کارگزاری کی بنیاد پر اپنا مقام پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔