سکھر سید نصیر زیدی شاہ صاحب آپکی خبر دعا آن لاین نیوز پر جو لوگ پاکستان ہاکی کو برباد کر کے، اپنی جیبیں
سکھر سید نصیر زیدی
شاہ صاحب آپکی خبر دعا آن لاین نیوز پر
جو لوگ پاکستان ہاکی کو برباد کر کے، اپنی جیبیں بھرنے کے لیے کھلاڑیوں کا حق مار رہے ہیں، وہ دراصل قوم کے مجرم ہیں۔ تم لوگوں نے کرپشن، اقربا پروری، اور ناانصافی کی انتہا کر دی ہے۔ کھلاڑیوں کی محنت کی کمائی ہڑپ لی، نوکریوں سے محروم رکھا، اور سندھ کے باصلاحیت نوجوانوں کا حق صرف اس لیے چھینا کہ وہ تمہارے چاپلوس نہیں تھے۔
تم صرف کرپٹ نہیں، تم اس ملک کے غدار ہو۔ تم نے اس کھیل کی روح کو قتل کیا، جو کبھی پاکستان کی پہچان تھا۔ تم نے نسلوں کے خواب روند ڈالے، صرف اپنی کرسیاں بچانے کے لیے۔
لیکن یاد رکھو: ان شاءاللہ تمہارا انجام قریب ہے۔ مظلوموں کی آہیں عرش تک جا پہنچی ہیں۔ جب انصاف کا وقت آئے گا — اور وہ ضرور آئے گا — تو تمہیں نہ زمین پناہ دے گی نہ آسمان۔ تمہارا زوال تمہاری کرتوتوں کا جواب ہوگا، اور تمہیں وہ ذلت ملے گی جس کے تم واقعی حقدار ہو۔