November 16, 2026

*صدر الیکٹرونکس مارکیٹ میں بے گناہ افراد کی گرفتاری – KEDA کے صدر رضوان عرفان کی فوری قانونی کارروائی*

20250423_201331

*صدر الیکٹرونکس مارکیٹ میں بے گناہ افراد کی گرفتاری – KEDA کے صدر رضوان عرفان کی فوری قانونی کارروائی*

گزشتہ دنوں صدر الیکٹرونکس مارکیٹ کراچی میں احمدی ہال کے قریب پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے اندھا دھند گرفتاریاں عمل میں آئیں، جن میں نیچے لیبر لیول پر کام کرنے والے معصوم افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان افراد کا کسی قسم کے جھگڑے یا ہنگامے سے کوئی تعلق نہیں تھا، اس کے باوجود انہیں گرفتار کیا گیا۔

اس ناانصافی پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن *(KEDA)* کے صدر جناب محمد رضوان عرفان نے فوری طور پر قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے سینئر وکیل ایڈووکیٹ سید احتشام کی خدمات حاصل کیں، جنہوں نے عدالت میں وکالت نامہ جمع کروا دیا ہے تاکہ ان بے گناہ محنت کشوں کی رہائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

گرفتار کیے گئے بے گناہ افراد کے نام درج ذیل ہیں:

میر صمد خان (چائے والا)

خالد خان

افسر خان

محمد عمران (چھولے والا)

محمد شاہد

محمد کاشف (مائکرو اون میکینک)

KEDA کا مؤقف ہے کہ محنت کشوں کی عزت و حفاظت ہر صورت مقدم ہے اور کسی بھی بے گناہ فرد کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسوسی ایشن