بھارتی جارحیت اور آبی دہشتگردی کے خلاف ہٹیاں بالا میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ
بھارتی جارحیت اور آبی دہشتگردی کے خلاف ہٹیاں بالا میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ
سید ذیشان حیدر کی قیادت میں عوامی ریلی، مختلف طبقات کی بھرپور شرکت
ہٹیاں بالا (پریس ریلیز): بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی سفارتی، عسکری اور آبی جارحیت کے خلاف ہٹیاں بالا میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے نائب صدر اور معروف سیاسی رہنما سید ذیشان حیدر نے کی۔ یہ احتجاجی مظاہرہ انجمن تاجران، ضلعی انتظامیہ، طلباء تنظیمات اور سول سوسائٹی کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہوا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید ذیشان حیدر نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کا ازلی دشمن ہے جس نے ہمیشہ خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات 7 لاکھ بھارتی فوج نہتے مسلمانوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے، اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔
انہوں نے حالیہ دہشتگردانہ حملوں اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات بھارتی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی مکمل نااہلی کا ثبوت ہیں، جو نہ صرف کشمی