October 5, 2026

یہاں مقبوضہ کمشیر میں 7 لاکھ سے 12 لاکھ تک انڈین سیکیورٹی فورسز تعینات ہیں

20250424_152145

یہاں مقبوضہ کمشیر میں 7 لاکھ سے 12 لاکھ تک انڈین سیکیورٹی فورسز تعینات ہیں
میں ایک کشمیری صحافی ہوں اور مجھے اپنی ذاتی گاڑی میں پہلگام تک جاتے ہوئے راستے میں 10 بار فوجی چیک پوسٹوں پر روک کر چیک
کیا جاتا ہے تو پھر حملہ آور وہاں تک کیسے پہنچ پاتے ہیں؟

یہ سوال ہے ایک کشمیری صحافی کا جو انڈین مقبوضہ کشمیر کا رہائشی ہے

واضع رہے کہ دو دن قبل پہلگام حملے میں 27 بھارتی سیاح وگ مارے گئے تھے حالانکہ صرف پہلگام کے علاقے میں لگ بھگ 50 ہزار کے قریب انڈین فوج تعینات ہے اور وہ ایک چھوٹا سا پکنک پوائنٹ ہے جہاں ہندوؤں کے کچھ مقامات بھی ہیں جو کہ خودساختہ طور پر بنائے گئے ہیں تاکہ مذہب کی آڑ لے کر یہاں ہندوستان سے لوگوں کو آنے پر مجبور کیا جائے

پہلگام حملے میں مرنے والوں میں زیادہ تعداد انڈین خفیہ ایجنسی اور حاضر سروس فوجی اہلکاروں کی ہے جو انڈیا سے مقبوضہ کشمیر سیاحت کیلئے آئے تھے
سوچنے کی بات ہے اگر مجاھدین نے انڈین فوج پر ہی حملہ کرنا تھا تو انہوں نے اتنی سیکیورٹی کو خطرناک طریقے سے کراس کرکے ہی کیوں ان لوگوں کو قتل کیا ڈائریکٹ آسانی سے پیٹرولنگ و چیک پوسٹوں پر تعینات انڈین فوجیوں کو کیوں نہیں مارا؟

واضع رہے کہ اس سے قبل انڈین فوج پر مجاھدین کی طرف سے ایسے ایسے حملے ہوئے ہیں جن میں دو سو سے اوپر تک انڈین فوجی مارے گئے تاہم فوری کسی نے کسی کشمیری مجاھد تنظیم نے ذمہ داری قبول کی مگر پہلگام حملے کی ذمہ داری کسی مجاھد تنظیم نے قبول نہیں کی ہے

بڑا گمان یہ ہے کہ انڈین فوج نے یہ حملہ خود کیا ہے تاکہ پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ ختم کرکے پاکستان کا پانی بند کرکے پاکستان میں خشک سالی لا کر معاشی طور پر پاکستان کو کمزور کیا جائے اور ہندوستانی عوام میں پاکستان کے خلاف نفرت بھر کر ووٹ لئے جائیں
تشویشناک بات یہ ہے کہ ابھی تک 27 مرنے والوں میں سے بیشتر کی لاشیں بھی نہیں دکھائی گئیں
دوسری طرف گزشتہ دن تتہ پانی سکیٹر پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا جواب پاک فوج نے فوری اور بھرپور طریقے سے دیا اور پاکستانی فوج و ائیر فورس ہائی الرٹ پر ہے
اگر انڈین فوج نے کوئی حرکت کی تو ان شاءاللہ 2019 کی طرح دن کی روشنی میں وارننگ دے کر مارا جائے گا جسے ساری دنیا نے دیکھا تھا محض 6 سال قبل
اتنے سالوں میں تو ایک بچہ کوئی بات نہیں بولتا پھر دنیا 2019 کے سرجیکل سٹرائیک کو کیسے بھول سکتی ہے اور خاص کر انڈین فوج

#قصوریات