November 25, 2026

ڈی پی او خانیوال کی ہدایت پر اے ایس آئی رفیق کے خلاف مقدمہ درج، جماعت اسلامی کے رہنما پر تشدد میڈیکل میں ثابت

IMG-20250424-WA0176

ڈی پی او خانیوال کی ہدایت پر اے ایس آئی رفیق کے خلاف مقدمہ درج، جماعت اسلامی کے رہنما پر تشدد میڈیکل میں ثابت

میاں چنوں () — ڈی پی او خانیوال اور ڈی ایس پی تحصیل میاں چنوں کی جانب سے اے ایس آئی رفیق بلا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ اے ایس آئی رفیق پر جماعت اسلامی میاں چنوں کے جنرل سیکرٹری اشتیاق نیاز پر تشدد کا سنگین الزام ہے۔ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی میاں چنوں کے علاقے میں ایک کچی آبادی میں ریڈ کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی اشتیاق نیاز نے جب ریڈ کی وجہ دریافت کی تو اے ایس آئی رفیق نے نہ صرف جواب دینے سے انکار کیا بلکہ الٹا سوال کیا، “کیا کام کرتے ہو؟” اشتیاق نیاز کے آٹو مکینکل ورکشاپ چلانے کے جواب پر اے ایس آئی نے اسے تھپڑ مارا، سرکاری گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے آیا، اور وہاں کپڑے اتار کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد کے بعد جب اہل محلہ اشتیاق نیاز کو واپس لینے تھانے آئے تو اے ایس آئی نے الزام لگایا کہ اشتیاق نے شراب پی رکھی ہے، اور اس پر مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی۔ تاہم، ڈی ایس پی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اشتیاق نیاز کو بازیاب کروایا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی ارسلان امجد نے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر اے ایس آئی رفیق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جماعت اسلامی اور شہری حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے اشتیاق نیاز نے ایف آئی آر درج ھونے کے بعد جماعت اسلامی صوبائی جماعت اسلامی ملتان خانیوال اور اسلامی جمعیت طلبہ جے آئی یوتھ کے ذمہ داروں اور میاں چنوں کے شہریوں اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔اور اشتیاق نیاز کا کہنا ھے یہ جیت میری نہیں میاں چنوں شہر کے وقار کی جیت ھے