نوٹس ہڑتال پولیس تھانہ شاہکوٹ کی طرف سے ممبر بار مہر اکرام الحق وہنیوال ایڈووکیٹ کے گھر چادر اور
نوٹس ہڑتال
پولیس تھانہ شاہکوٹ کی طرف سے ممبر بار مہر اکرام الحق وہنیوال ایڈووکیٹ کے گھر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے خواتین سے بدتمیزی کرنے اور ہمارے معزز ممبر بار اکرام الحق ایڈووکیٹ کو غیرقانونی طور پر ایف آئی آر میں نامزد کرنے پر بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی شدید احتجاج اورکل مورخہ 24/4/2025 بروز جمعرات مکمل ہڑتال کا اعلان کرتی ہے اور پولیس تھانہ شاہکوٹ سے مطالبہ کرتی ہے کے فی الفور جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر کا اخراج کیا جائے مزید کل بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی کی کیبنٹ کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں پولیس کی خلاف ائندہ کا لائحہ عمل کا طے کیا جائے گا
کل بروز جمعرات مکمل ہڑتال ہوگی وکلا صاحبان عدالتوں میں پیش نہ ہونگے
چوہدری عرفان الحق جٹ ایڈووکیٹ
صدر بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی
سردار فاروق ظفر ڈوگر ایڈووکیٹ
جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی