November 16, 2026

*بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، وزیر خارجہ بھی میدان میں آگئے*

IMG-20250424-WA0159

*بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، وزیر خارجہ بھی میدان میں آگئے*

وزیرخارجہ و نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا،ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔

پہلگام حملے کے بعد بھارتی اقدامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو کل بھرپور ردعمل دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر افسوس کا اظہار کیا تھا،جب بھارت میں یہ واقعہ رونما ہوا تو ہم ترکیہ میں تھے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارت کے پاس ( اپنے الزامات کے) اگر کوئی شواہد ہیں تو پیش کرے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کی آج میٹنگ ہوگی، اورکل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں نہایت اہم فیصلے ہوں گے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا ہے، ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔