اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) ایڈیشنل سیشن جج نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو دس
اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) ایڈیشنل سیشن جج نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو دس سال قید اور4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے چھاپہ مار کر نواحی قصبہ جنڈووال کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش ندیم عرف گرجی ولد احمد علی سے 2لو 700گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور عبدالجبار نے ملزم کو 10سال قید اور4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے عدم ادائیگی جرمانہ پر 6ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی۔