October 7, 2026

اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ، فوڈ

IMG-20250423-WA0309

اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ، فوڈ سیفٹی ٹیم کا گلریز کالونی گلی نمبر 3 میں جعلی مصالحے تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ، 200 کلو غیر معیاری مصالحے، 66 کلو جعلی پیکنگ مٹیریل، 46 کلو سرکہ ضبط، گرائنڈنگ یونٹ کے مالک کیخلاف مقدمہ درج، پروڈکشن بند کردی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جعل سازی اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کیخلاف آئے روز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ پر گلریز کالونی میں قائم جعلی مصالحے پیک کرنے والے یونٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مختلف برانڈز کے نام سے مصالحہ جات کی جعلی پیکنگ کی جارہی تھی۔انسپکشن کے دوران سرخ مرچیں، ہلدی پاؤڈر، نمک اور سرکہ برآمد کیا گیا۔مصالحہ جات کو مختلف کمپنیوں کے نام سے پیک کرکے مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مصنوعات کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوادیے۔کارروائی کے دوران تمام پیک شدہ اور کھلا سامان ضبط کرکے چکی کی پروڈکشن بند کردی گئی۔جعلی سازی کرنے پر فوڈ بزنس مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کے تمام حربے ناکام بنائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا جعل سازی اور دھوکہ دہی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔