November 25, 2026

عمرکوٹ(( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف )). لالچند مالہی کی قریشی ہاؤس

IMG-20250423-WA0308

عمرکوٹ(( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف )). لالچند مالہی کی قریشی ہاؤس آمد — الیکشن میں بھرپور تعاون پر افتاب حسین قریشی، ان کی ٹیم اور پی ٹی آئی سندھ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

عمرکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 213 سے امیدوار لال مالہی نے پی ٹی آئی میرپورخاص ڈویژن کے صدر افتاب حسین قریشی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر پارٹی رہنما ملک راجا عبدالحق، کنول اعجاز اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
لال مالہی نے عمرکوٹ میں ہونے والے الیکشن کے دوران وومن ونگ، یوتھ ونگ، لائرز ونگ، اور دیگر تمام ونگز، ڈویژن، ڈسٹرکٹ، سٹی، تمام تعلقوں، ٹاؤنز اور یونین کونسلز کے کارکنان کی انتھک محنت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا:
“عمرکوٹ میں الیکشن کے دوران تمام ساتھیوں نے جس جذبے اور محنت سے کام کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کی محنت اور تعاون نے ہمیں کامیابی کی راہ دکھائی۔ تحریک انصاف کی اصل طاقت عوام کی حمایت اور آپ سب کے جذبے میں ہے۔”
اس موقع پر افتاب حسین قریشی نے کہا:
“یہ تمام سرگرمیاں اور ہماری محنت چیئرمین عمران خان کے حکم اور صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ کی قیادت میں انجام دی گئیں۔ ہم نے جو کچھ کیا، وہ پارٹی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کیا، اور ان شاء اللہ آئندہ بھی اسی طرح ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔”
عائشہ وکیل سے متعلق بات کرتے ہوئے، لال مالہی نے پولنگ اسٹیشن پر ان کے ساتھ پیش آئے بدسلوکی اور تشدد کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا:
“یہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے اور ہم اسے ہرگز نظر انداز نہیں کریں گے۔ میں آپ کو مکمل یقین دہانی کراتا ہوں