October 7, 2026

پولیو کے خاتمے کے لیے ریونیو میٹنگ کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بون کی زیر صدارت اہم فیصلے

20250421_132331

پولیو کے خاتمے کے لیے ریونیو میٹنگ کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بون کی زیر صدارت اہم فیصلے

بہاولنگر ( )ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بون کی زیر صدارت ڈی سی آفس بہاولنگر میں پولیو کے حوالے سے ریونیو میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں محکمہ صحت، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ مرحلے کے لیے حکمت عملی مرتب کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کو باہمی رابطے کے ساتھ مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے فیلڈ میں موجود ویکسینیشن ٹیموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور عوامی آگاہی مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مہم کی اب تک کی پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا اور مسائل کی نشاندہی کی، جن کے فوری حل کے لیے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔