ٹریفک پولیس جھنگ *الیکٹرانک ای چالان آگاہی مہم*
ٹریفک پولیس جھنگ
*الیکٹرانک ای چالان آگاہی مہم*
وزیراعلیٰ پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر کی ہدایت پر
عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب سیف سٹیز کے تحت ضلع جھنگ میں پہلی بار الیکٹرانک ای چالان کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس جھنگ جاوید سنپال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر عوام الناس کو اس بابت آگاہی لیکچر دیا
شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں
دوران ڈرائیونگ موٹر سائیکل ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے سے گریز کریں، اور ہمیشہ اپنی سیٹ بیلٹ باندھیں اور لین اور لائن کی پابندی کریں
آپ کی حفاظت ہماری ترجیح ہے!